27جولائی کو (ن) لیگ جیتے گی، حنیف عباسی

گوجر خان(نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مہاجرین کی نشستوں کا الیکشن پاکستان کے نظریے اور کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے عزم کا الیکشن ہے، عوام پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔وہ گوجر خان میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے-39 جموں 6 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار راجہ محمد صدیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کیا۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ 27جولائی مسلم لیگ (ن)اور راجہ محمد صدیق کی کامیابی کا دن ہوگا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ہر ووٹر تک مسلم لیگ(ن)کا پیغام پہنچائیں تاکہ تاریخی کامیابی حاصل کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں