مخبوط الحواس خاتون نہر میں ڈوب کر جاں بحق،35سالہ خاتون کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ کے علاقہ میں مخبوط الحواس خاتون نہر میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ ٹھیکری والا نہر سے 35سالہ خاتون کی نعش برآمد’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ ستیانہ کے علاقہ 434 گ ب کی رہائشی انور بی بی بیوہ یوسف جسکا ذہنی توازن درست نہ تھا’ نہر کنارے چل رہی تھی کہ اچانک پائوں پھسلنے سے نہر میں جاگری’ کھیتوں میں کھیلنے والے بچوں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو ستیانہ پولیس نے نعش نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور شناخت ہونے پر ورثاء کے حوالے کر دی۔ جبکہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ نہر سے نامعلوم 35سالہ خاتون کی نعش برآمد ہوئی جس کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں۔ تاہم پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں