فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا5شہریوں کیساتھ سوا چار کروڑ کا فراڈ، رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل اور چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، تفصیل کے مطابق سول لائن پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے متاثرہ شہری عثمان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے واقف کار ملزمبلال نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ75لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی، منافع دیا نہ رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا، پیپلز کالونی کے نعیم کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم علی نے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دیکر87لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی، جیل روڈ کے عمیر انور نے بتایا کہ ملزم کامران افضل نے کاروبار کیلئے37لاکھ، کوتوالی کے ذکی الدین نے بتایا کہ ملزم احمد عثمان نے 15لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا،اے بی سی روڈ کے اسامہ رمضان نے جھنگ بازار پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ ملزم مبین اسلم نے کاروبار کیلئے25لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا




