فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹاٹا بازار میں کامیاب چھاپہ مار کر ممنوعہ چائنا نمک فروخت کر کے دکاندار کو پکڑ لیا اور بھاری مقدار میں چائنا نمک قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹاٹا بازار میں واقع آصف کی دکان کی چیکنگ کی تو وہاں پر بھاری مقدار میں چائنا نمک برآمد ہوا۔ حکومت پاکستان نے چائنا نمک کی خریدوفروخت پر پابندی لگا رکھی ہے جو کہ مضرصحت قرار دیا گیا ہے جس پر دکاندار آصف کو حوالہ پولیس کر کے بھاری مقدار میں چائنا نمک قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہینگی۔




