فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بیوی کا قاتل شوہر اور بہنوئی کو زخمی کرنیوالا سالا پکڑا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 258 رب کے زاہد جاوید نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل ملزم عمران نے اسکی بیٹی سمائکہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ بعدازاں میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہو گئے تو 24 جون 2026ء کو ملزم عمران نے گلے میں دوپٹہ ڈال کر اہلیہ سمائکہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ایس ایج او ڈجکوٹ حق نواز نے جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل شوہر کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ علاوہ ازیں نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب محبوب ٹائون کی رہائشی سمرین پطرس نے بتایا کہ اس کا شوہر پطرس مسیح ستھرا پنجاب میں ڈیوٹی کرتا ہے اور کچھ عرصہ قبل برادر نسبتی کاشف کی شادی اپنے خرچہ پر کی تھی۔ پطرس مسیح نے سالے سے شادی پر خرچہ کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے رقم دینے سے انکار کر دیا اور 30 اپریل 2026ء کو ملزم کاشف وغیرہ نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پطرس مسیح کو چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا۔ تاہم ایس ایچ او نشاط آباد ساجد محمود نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم کاشف مسیح کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔




