نیویارک (سپورٹس نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026کا فائنل میچ سپین اور ارجنٹائن کے درمیان آج رات کھیلا جائے گا۔ امریکہ کے نیو یارک نیو جرسی اسٹیڈیم (میٹ لائف اسٹیڈیم) میں کھیلے جانیوالے یچ سے 90منٹ قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقدکی جائے گی، جس میں پوسٹ میلون (Post Malone) پرفارم کریں گے۔ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا فائنل ہوگا جس میں ہاف ٹائم شو بھی پیش کیا جائے گا۔ میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا صدر گیانی انفینٹینو مشترکہ طور پر پیش کریں گے۔ شائقین فٹ بال کی دنیا کی ان دو بڑی ٹیموں، اسپین اور ارجنٹائن، کے درمیان اس تاریخی ٹکرا کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔




