جنگ مخالف تنظیموں کا اسرائیل کیخلاف لندن میں احتجاج

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد نے اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق رسل سکوائر سے شروع کیا گیا مارچ ڈائنگ سٹریٹ کے سامنے ختم ہوا، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔شرکاء نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ وہ نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیل نے ایران اور لبنان میں بھی جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔احتجاجی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ تل ابیب کو جنگ سے روکا جائے، اور معصوم فلسطینیوں پر مظالم کے سبب اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں