سرگودھا روڈ پر فروٹ و سبزی ریڑھی بازار میں آتشزدگی،متعدد ریڑھیاں جل گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر حاجی کیمپ کے قریب فروٹ سبزی ریڑھی بازار میں آگ لگنے سے متعدد ریڑھیاں جل گئیں’ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا’ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سرگودھا روڈ پر حاجی کیمپ کے قریب فروٹ’ سبزی ریڑھی بانوں کوخوبصورت ڈسپلے بنا کر بازار لگا کر دیا اور ریڑھیاں بھی فراہم کیں۔ گزشتہ شب بازار کے قریب سے گزرتے ہوئے نامعلوم شخص نے جلتا ہوا سگریٹ ریڑھی پر پھینک دیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کے پاس کھڑی کئی ریڑھیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم ریڑھیوں پر پڑا پھل اور سبزیاں جل گئیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں