چنیوٹ(نامہ نگار)چک بہادر جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو کی بروقت کاروائی آگ پر قابو پالیاگیا ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے اندر سرگودھا روڈ چک بہادر جنگل میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دو ایکڑ رقبہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی آگ بجھانے والی ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا اور مزید آگ کو بڑھنے سے روک لیا گیا۔تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔




