صفدرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ تبدیل، نئی ڈپٹی کمشنر رعنا حمید تعینات۔حکومت پنجاب نے ننکانہ کے ڈپٹی کمشنر رائو تسلیم اختر کو تبدیل کر کے رعنا حمید کو نئی ڈپٹی کمشنر ننکانہ تعینات کر دیا ہے ۔ رائو تسلیم اختر کو ایڈیشنل سیکریٹری پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے ۔سابق ایم پی اے سانگلہ ہل چوہدری طارق محمود باجوہ نے گزشتہ روز رائو تسلیم اختر سے الوداعی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔نئی ڈپٹی کمشنر رعنا حمید پی اے ایس گروپ کی آفیسر ہیںاور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔




