فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اکائونٹنٹس کے زیر اہتمام فنانس ایکٹ2026ء کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹرشاہ خان، صدر پیپفا(PIPFA)عثمان امان، پاکستا ن ٹیکس بار کے صدر احسان الحق، فیصل آباد ٹیکس بار کے صدر غلام نظام الدین نے خصوصی شرکت کی، فنانس ایکٹ2026پر عاصم ذوالفقار اور عمران منیر نے سیمینار کے شرکاء کو آگاہی فراہم کی، چیف کمشنر ڈاکٹر شاہ خان نے پیپفا کے پروفیشنل کردار کو سراہا اور کہا کہ پیپفا ٹیکس اصلاحات کی آگاہی کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، سیمینار میں شہر بھر سے پروفیشنل کی کثیر تعداد نے شرکت کی، صدر عثمان احسان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپفا اپنے ممبران کیلئے تربیتی سیمینار، ورکشاپ منعقد کرواتا رہے گا، تاکہ ممبران مکمل اپ ڈیٹ رہ سکیں، صدر عثمان احسان کے سیمینار میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پیپفا فیصل آباد کے ڈائریکٹر نعیم اختر اور ان کی ٹیم کو کامیاب سیمینار منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی۔




