ڈاکو ،چور بے قابو،آج پھر34وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید34 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و زر لوٹ کر فرار ہو گئے’متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمن آباد کی ارم شہزادی نے بتایا کہ اوباش ملزم رحمان نے سبز باغ دکھا کر اس کی بیٹی (ش)، صدر کے علاقہ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے کاشف علی کی بیٹی (س) گھر سے بیوٹی پارلر گئی واپس نہ آئی، بٹالہ کالونی کے علاقہ دائود نگر کے خرم کی بیٹی (ص) کو ملزم قادرنے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے باہر جمشید سے جھپٹا مار کر پرس، رچنا ٹائون کے محمد عمر سے 2ہزار وفون، لاہوری چوک میں قادر علی کے گھر سے بکرے چوری، گرین ویلی میں نزاکت علی کے زیر تعمیر گھر سے 3لاکھ کا سامان چوری، کینال روڈ لائلپور گیلریا کے باہرعمیر سے قیمتی فون، کمال پور کے عثمان کی چھت سے قیمتی جانور چوری، 103ج ب کے ندیم کی دکان سے لاکھوں کے سپیئر پارٹس چوری، 79گ ب کے منصور کے رقبہ سے درخت چوری، ملکھانوالہ کے برہان کی کیبلز چوری، 132گ ب کے امین کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، سبینہ پارک کے قریب ےٰسین سے 7ہزار، سہولت بازار جڑانوالہ کے عدنان سے 46ہزار وفون، 116گ ب کے عبدالرحمن کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، 753گ ب کے افضل سے 35ہزار وفون، 353گ ب کے غلام رسول سے 10ہزار وفون، انٹر لوپ فیکٹری کے قریب عامر نوید اور سیکورٹی گارڈز ارشد حسین اور جمیل کو یرغمال بنا کر کمپیوٹر اورسامان چھین لیا، 401گ ب کے انوار صغیر کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، کلیانوالہ کے مہر علی کے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چوری، 201گ ب کے ارسلان کے ڈیرہ سے بیٹریاں چوری اوردیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیاگیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے طلحہ، محلہ صادق آباد کے شیخ رفاقت،مدینہ آباد کے احسن، کوئٹہ کیفے سمندری روڈ سے افضل، 279گ ب کے ذوالقرنین، 46گ ب کے جاوید اختر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں