مختلف واقعات میں مسلح ملزمان کی فائرنگ اور تشدد سے4افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات کے دوران مشتعل ملزمان نے فائرنگ اور تشدد کر کے چار افراد کو لہولہان کردیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ624گ ب کے رہائشی ہیبت خان کی ملزمان علی نواز سے پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی گذشتہ روز ملزمان نے مخالف ہیبت خان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ،646گ ب میں عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان انعام وغیرہ نے الطاف کو بٹ مار کر بری طرح گھائل کردیا، جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ علوی پارک میں معمولی جھگڑے پر ملزمان معاذ وغیرہ نے محسن سلیم کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا، علاوہ ازیں64ج ب میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ملزمان محسن وغیرہ نے چھریوں کے وار کر کے اشرف کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں