سیدنا امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرنا نجات کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات رہتی دنیا تک مشعلِ راہ ہیں محبت علم اخوت کو عام کرنا وقت کی ضرورت اتحاد بین المسلمین بین المسالک ھم آہنگی مذہبی بھائی چارہ بین المذاہب رواداری کو کسی صورت نہیں ٹوٹنے دیں گے پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تا قیامت قائم رہے گا قومی اتحاد سے مملکتِ خدا داد پاکستان وجود میں آئی قومی یکجہتی سے ہی تمام مسائل حل ہوں گے نفاق پھیلانے والوں کا راستہ پوری قوم علما اور تمام طبقات متحد ہو کر روکیں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے ٹی ایم اے ہال میں مسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ امام حسین امن کانفرنس سے دوران بیانات کیا اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل ابو احمد پیر محمد مقصود احمد مدنی بابا محمد مشتاق احمد کمبوہ مفتی مظفر اقبال علامہ اظہر حسین بہشتی علامہ غلام اللہ خان صاحبزادہ محمد احمد پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی مولانا عمر فاروق علامہ طاہر الحسن صاحبزادہ شعیب مدنی ڈاکٹر عبدالرزاق عابد قاری محمد عاشق علی نعیمی صاحبزادہ محتشم کمبوہ میاں عبدالوحید محمد اسلم بھلی علامہ اسماعیل ناصر محمود گل ڈاکٹر اظہر ناز سلمان یونس میاں عثمان میاں رفعت قادری مولانا اعظم فاروق صاحبزادہ حسیب مدنی ودیگر چاروں مسالک کے اکابرین مسیحی مذہبی رہنمائوں نے بھی شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ امن اور پاکستان کے خلاف مذموم ارادوں کو ہم اپنے قومی یکجہتی سے خاک میں ملا دیں گے اور عزم کرتے ہیں کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام پر ملی قومی یکجہتی کا اظہار اور ریاستی نظم کے شانہ بشانہ ہوں گے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے تکریمِ انسانیت اور آپس میں جوڑنے پر زور دیتا ہے اختتام پر مختلف شخصیات کو امن ایوارڈز دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں