تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے خاتون کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ لائلپور گیلریا ٹو کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتی خاتون کو کچل دیا، ریسکیو1122 نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پل عبداﷲ کی رہائشی 65سالہ خاتون جمیلہ بی بی زوجہ محمد افضل سمندری روڈ پر لائلپور گیلریا ٹو کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ تاہم ریسکیو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ حادثہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں