چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق’ ماں اور بہن زخمی

مردان (نامہ نگار) مردان کے علاقے رستم کالو ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کمرے کی چھت اچانک گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئیں۔ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2سالہ محمد حسین اور 1سالہ زنیرہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں جاں بحق بچوں کی والدہ اور ان کی 14سالہ بہن شامل ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں