ڈکیتی،چوری کی مزید55وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید55وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 4خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ خالد آباد کے عمران کی بیٹی (ک) کو اوباش ملزم علی نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، مدینہ ٹائون کے علاقہ 204ر۔ب کے سرفراز کی بیٹی (ت) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا کے رشید کی بیٹی (الف) کو ملزمان نبیل وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ باقر ٹائون کے علی احمد کی اہلیہ (ر) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان ریاض وغیرہ، بچیانہ کے علاقہ562گ ب کے عاطف کی اہلیہ (ف) کو ملزمان رحمان وغیرہ نے اغوا کر لیا، بلوچنی کے علاقہ70گ ب کا اصغر علی کا بیٹا جمشید گھر سے کھیلنے گیا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، جبکہ کوہ نور سٹی میں چائے محفل کیفے سے بھاری مالیت کا سامان چوری، ملت ٹائون کے قریب خالد حسین سے20ہزار و فون، الٰہی ٹائون کے قریب شاہد سے قیمتی فون چھین لیا، 201ر۔ب کے یاسر کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، علی ٹائون میں افضل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 25ج ب کے مہندی خان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 159ر۔ب کے نثار علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ لی، پیپلز کالونی نمبر2کے تسنیم عباس کے گھر کے تالے توڑ کر 20لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، رانا بابر چوک کے قریب عثمان کی دکان سے سامان چوری، رشید نگر کے تنویر ساجد کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 215ر۔ب کی رانی بی بی کے گھر سے 2لاکھ کا سامان چوری، 225ر۔ب کے عادل سے 5ہزار وفون، 67ج ب کے توقیر سے20ہزار وفون چھین لیے، لاہور روڈ جڑانوالہ کے عمران سے 12ہزار وفون، واٹر ورکس کے قریب حسنین سے8ہزار وفون چھین لیا،71گ ب کے امجد کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات، نقدی لوٹ لی، 123گ ب کے شیراز علی سے 78ہزار وفون چھین لیا، 216ر۔ب کے طاہر علی کی دکان سے 40ہزار کا سامان چوری، 96ر۔ب کے شاہد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 316گ ب کے عرفان سے نقدی وفون، ماموں کانجن کے علاقہ 499گ ب کے لطیف شاہ کے گھر کی چھت پھاڑ کر نامعلوم افراد 50لاکھ مالیت کے 10تولے زیورات، 100تولے چاندی، ایک لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، 442گ ب کے واجد سے مسلح ڈاکوئوں نے5لاکھ 15ہزار روپے وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں محلہ حیدر آباد کے علی رضا، سول ہسپتال سمندری سے نعیم اختر، 527گ ب کے اختر علی، پیپلز کالونی کے طیب، وارث پورہ کے عدیل، خیابان ٹائون کے امجد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں