حکومتی اقدامات کے ثمرات،زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ

لاہور(بیوروچیف)گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے، کسانوں کی رہنمائی اور زرعی ترقی کے عمل کو فروغ مل رہا ہے۔محنت کش نوجوا ن فارم کے مالک عاصم اعوان کے مطابق 2سال قبل ملنے والی مکمل بنجر زمین کا 80فیصد رقبہ آباد کیا جا چکا ہے جہاں گندم، چنا اور کینولا کی کاشت کی جا رہی ہے۔فصل کے دوران تقریباً 700سے 800مزدوروں کو روزگار ملتا ہے جس سے روزگار بڑھا ہے اور معاش میں بہتری آئی ہے۔عاصم اعوان نے کہا کہ یہ صرف انفرادی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے، حکومت کے اس اقدام سے مستقبل میں ملک میں کوئی زمین بنجر نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں