ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے وفد کی کمشنر سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی صدر کبڈی ایسوسی ایشن شفیق شاہ کی قیادت میں کمشنر عمران حامد شیخ سے ملاقات، پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی۔ وفد میں SVP چوہدری شبیر سندھو’ SVP چوہدری یٰسین لطیف چھینہ’ عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی شامل تھے۔ اس موقع پر طیب گیلانی نے اپنی لکھی ہوئی کبڈی کی تاریخی کتاب ”فاتح عالم کبڈی” بھی کمشنر عمران حامد شیخ کو پیش کی جس میں انہوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شفیق حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کی کبڈی کے فروغ کے لیے خدمات کو بھی سراہا اور تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں