سپین کی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

میڈرڈ(سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دینے کے بعد سپین میں جشن کا سماں ہے جب کہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور شائقین نے شکست پر شدید غم و غصیکا اظہار کیا۔سپین کی جانب سے ارجنٹینا کو فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں 0-1 سے شکست دینیکے بعد پورے سپین میں ہسپانوی شہری قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، رات بھر آتش بازی کی گئی اور لوگ ایک دوسرے کو گلے لگا کر اور رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے،سپین کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا، یہ جشن پیر کی صبح تک جاری رہا۔سپین کی ٹیم کے کھلاڑی امریکہ سے میڈرڈ پہنچے تو سپین ٹیم کے کپتان روڈری ورلڈکپ ٹرافی ہاتھوں میں تھامے طیارے سے باہر آئے، ان کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔ائیرپورٹ کے باہر ہزاروں شہری اپنی ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ دوسری جانب ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہنگامے شروع ہوگئے اور مشتعل شائقین نے پولیس پر پتھرا کیا۔ پولیس سے جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جب کہ کم از کم 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ کے اختتام کے بعد بیونس آئرس میں ہزاروں شائقین ٹیم کی دوسری پوزیشن کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم صورتحال جلد ہی خراب ہوگئی اور جھگڑے شروع ہوگئے، ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا۔ مشتعل شائقین نے پولیس پر پتھر اور بوتلیں پھینکیں، جس کے جواب میں پولیس نے ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق شائقین کے حملوں میں 7 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔حکام نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے دارالحکومت کی کئی اہم سڑکیں بند کر دیں۔دوسری طرف ٹیم کی دوسری پوزیشن پر ارجنٹینا کے صدر خاویر میلی نے قومی تعطیل کا اعلان کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تاریخ کا انتخاب فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف کریں گے۔خیال رہے کہ 2022 میں فرانس کے خلاف ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھی ارجنٹینا نے قومی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں