اسلام آباد (عظیم صدیقی) امریکہ ایران جنگ میں تیزی آنے کے بعد بیک ڈور ڈپلومیسی بھی سرعت اختیار کر رہی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں بالواسطہ رابطے ہوئے ہیں۔ اگرچہ برف پگھل رہی ہے کیونکہ فریقین کو ایک دوسرے کی دفاعی صلاحیت اور ہونے والی تباہی اور عرب ممالک کی طرف سے جنگ بندی کیلئے دبائو بھی بڑھ چکا ہے۔ پاکستان کی اہمیت ایک بار بڑھ گئی ہے اور رابطے مؤثر اور میچور ہونے میں اب کسی بھی وقت بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ صورتحال تیزی سے تباہی اور امن دونوں طرف ہم قدم ہے۔ جمعرات’ جمعہ تک کچھ بھی متوقع ہے۔




