فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی استحکام اوردفاع کی علامت ہے۔ جن جوانوں نے اپنی جانوں کانزرا نہ پیش کرکے پاکستان کا دفا ع کیا پوری قوم ان کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی۔جاری بیان میں انکاکہناتھاکہ قومی اداروں کیخلا ف اشتعال انگیز بیانات اور ایسا طرز عمل جودشمن کے پراپیگنڈے کوتقویت دے قابل مزمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر ملک اورقوم کے محافظوں اور اداروں کااحترام سب پر لازم ہے-افواج پاکستان ہمارے وطن کی حفاظت کے لیے دن رات سرحدوں پرموجودہیں- دہشت گردی کے خلاف جنگ ہویاقدرتی آ فات پاک فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں نے ہمیشہ قوم کاساتھ دیااور بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے اس کے خلاف اوراس کے خلاف ہرقسم کے پراپیگنڈے کی مزمت کرتی ہے۔




