ذیشان اصغر ، عبدالرحمن کے والد محمداصغر انتقال کر گئے

سرگودھا(بیوروچیف)شانی پان شاپ، ان ٹائم کارگو سروس ملہی ٹریول لاری اڈہ والے ذیشان اصغر شانی۔اور حافظ عبدالرحمان کے والد محمد اصغر گزشتہ دن انتقال فرما گئے۔ نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کی طرف سے مرحوم کی وفا ت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا خالد اصغر شیخ۔وقاص شیخ۔مہر عامر نعیم نے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کرائی انکے بیٹو ں ذیشان اصغر اور عبدالرحمان سے بھرپور اظہار ہمدردی کیا اور اپنے خصوصی پیغام میں کہا محمد اصغر ایک فرشتہ صفت اور قیمتی انسان تھے سرگودھا میں محنت ایمانداری خوش اخلاقی کے ایک عہد کا اختتام ہوگیا محسوس ہوتا ہے کہ سر سے ایک مہربان سایہ اٹھ گیا ہے، لیکن ان کی تعلیمات، ان کی نصیحتیں اور ان کا روشن کردار ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ذیشان اصغر کے والد محترم محمد اصغر کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں