فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری جھگڑوں پر ملزمان کا 4شہریوں2کروڑ کا فراڈ، رقوم کے بدلے چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی اصغر شفیع نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم آدم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر65لاکھ 50ہزار کی رقم لیکر واپس نہ کی، ستیانہ روڈ کے سخی احمد کا کہنا ہے کہ اس کے جانے والے ملزم علی رانا نے ایک ریسٹورینٹ خریدنے کیلئے42لاکھ50ہزار کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا، ریسٹورینٹ لیکر نہ دیا لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا جبکہ لیاقت ٹائون کے محمد رشید نے بتایا کہ ملزم علی حسنین نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 23لاکھ روپے، غلام محمد آباد کے رہائشی محمد عثمان نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ ملزم ثاقب نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر25لاکھ کی رقم حاصل کی بعد ازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔، مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا پولیس مصروف تفتیش ہے۔




