جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ گلی میں کھڑا ہونے کی رنجش پر اپنی راڈ اور اسلحہ سے مسلح افراد کے تشدد سے زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ محمد بی بی کالونی میں گلی سے کھڑا ہونے سے منع کرنے کی رنجش پر ملک علی مقصودِ،معظم اعظم نے اپنے 1 کس نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آہنی راڈ اور پسٹل سے احتشام بٹ ساکن نواز کالونی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے زخمی ہونیوالے نوجوان احتشام بٹ کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے پولیس تھانہ سٹی نے مقتول کے بھائی سجاد بٹ کی مدعیت میں 2 نامزد اور 1 نامعلوم شخص کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی




