لاہور (بیورو چیف)پنجاب اسمبلی کی دستاویز کے مطابق صوبے میں96لاکھ بچے آئوٹ آف اسکول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ سکولزایجوکیشن نے اپوزیشن رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کے سوال پر تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کیں۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی مردم شماری 2023ء کے مطابق 5سے 16سال کی عمر کے 96لاکھ بچے سکولوںسے باہر ہیں، پاکستان کی 45میں سے پنجاب کی 30تحصیلوں میں آئوٹ آف سکول بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔محکمہ سکولزایجوکیشن نے کہا ہے کہ آئوٹ آف سکول بچوں کو لانے کے لیے سرگرم ہے، سکول انرولمنٹ مہم سمیت دیگر اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔




