روشن والا میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روشن والا میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی’ بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی جعلی ادویات قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سی سی او ہیلتھ نے خفیہ اطلاع پر ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ روشن والا میں چھاپہ مارا تو گھر میں پٹھوں کے درد سمیت متعدد بیماریوں کی جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں جس پر بھاری مقدار میں غیرقانونی اور جعلی ادویات کو قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ مالک موقع سے فرار ہو گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمو دنے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہینگی۔ جعلی اور غیر معیاری’ غیرقانونی ادویات کی تیاری وفروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں