فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری آج مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل بلال لودھی کو وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اضافی چارج سونپ دیا جو کہ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک بطور وائس چانسلر ایف ایم یو فرائض سرانجام دینگے۔




