فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی صدر مسلم لیگ (ن)فیصل آباد،سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمداورچیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں کی ڈویژنل کمشنرعمران حامد شیخ سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال ،عمران حامد شیخ نے اپنے دفتر آمد پر شیخ اعجاز احمد اوررانا طیب خاں کا گرمجوشی سے استقبال کیا،شیخ اعجاز احمد نے ڈویژنل کمشنرعمران حامدشیخ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بطور ڈویژنل کمشنر تعیناتی حکومت پنجاب کا بہت احسن اقدام ہے، یقینا فیصل آباد اب ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔ آپ ایک دیانتدار ینگ اور محنتی آفیسر ہیں امید ہے شہر فیصل آباد کا بیٹا ہونے کے ناطے اس کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ شہریوں کی آپ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، میرا، میری پارٹی ،تاجروں اور شہریوں کا مکمل تعاون آ پ کے ساتھ رہے گا۔ رانا طیب خاں نے کہا کہ یہ پرامن تاجروں کا شہر ہے اور سب سے بڑھ کر آپ کا تعلق اس شہر سے ہے ، اس موقع پر ڈویژنل کمشنرعمران حامد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ فیصل آباد ڈویژن کے شہریوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا ، ہم ملکر فیصل آباد کو لاہور کے ہم پلہ شہر بنائیں گے، میرے دروازے شہریوں، تاجروں، مسلم لیگی عہدیداروں اور ورکروں اور ہر مکتبہ فکر کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، آپ تجاویز اور رہنمائی ہمیشہ مجھے درکار ہوگی۔اس موقع پر مل کر شہر کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔شیخ اعجاز احمد اوررانا طیب خاںکی جانب سے ڈویژنل کمشنرعمران حامد شیخ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا ۔




