مودی کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھا دی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی پولیس سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ بھارت میں پرامن اختلافِ رائے کو دبایا جارہا ہے، نوجوانوں پر غیر ضروری اور حد سے زیادہ طاقت استعمال کی گئی۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور میٹرو سروسز سمیت موبائل انٹرنیٹ بند کیا گیا۔ایمنسٹی نے بھارتی حکومت سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی فوری آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں