کھال سے پانی گزارنے کے تنازعہ پر فائرنگ،کانسٹیبل سمیت4افراد لہولہان

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کھال سے پانی گزارنے پر 2فریقین کے مابین فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت چارافراد زخمی ہو گئے ایک کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 435 گ ب میں کھال سے پانی گزارنے پر 2 فریقین میں جھگڑا شروع ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی،فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں فریقین کے 4افراد کانسٹیبل شاہد لاشاری، عرفان عرف بگا،شاہد ایوب، نذیر زخمی ہو گئے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ ماسٹر اصغر،صدام،عمران،ندیم وغیرہ نے کی ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی شاہد ایوب کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم پولیس تھانہ ستیانہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں