ایران جنگ میں امرایکہ کو جھونکنے والا اسرائیل پیچھے ہٹ گیا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں زبردستی جھونکنے والا اسرائیل اب خود جنگ سے پیچھے ہونے لگا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی فوجی مہم میں شامل ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔اسرائیلی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع تہران پر مسلسل معاشی دبا بڑھا رہا ہے جو اسرائیل کے مفاد میں ہے۔دریں ثنائ۔ْفلوریڈا’تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے مسلسل گیارہویں رات ایران میں فوجی اہداف پر حملے شروع کیے ہیں۔ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ ایران پر جاری ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر تبریز کے مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ جنوبی ایران کے علاقے سیریک کے اطراف میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران کے شہروں کرمانشاہ، بوشہر اور خوزستان سے بھی امریکی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکوں کی نوعیت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔دوسری جانب ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں کا دعوی کر دیا، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے اردن کے علاقے الرکبان میں امریکی فوجی اڈے پر ایف پندرہ طیارہ تباہ کرنے اور متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کر دیا، بیان میں کہا امریکی اڈے پر دفاعی ریڈار سسٹم تباہ کیا، بحرین میں میزائل حملے سے امریکی کمپنی ایمازون کا مرکزی ڈیٹا سینٹر تباہ ہوا۔بحرین کے شہر محرق اور رفاع میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔کویت کی علی السالم اور احمد الجابر ایئربیس پر ایم کیو نائن ڈرون ہینگر کو ٹارگٹ کیا گیا، ایف پی ایس 117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع سے متعلق سیٹلائٹ مواصلاتی نظام تباہ ہوگئے۔کیمپ العدیر میں ہیلی کاپٹروں کے پارکنگ ایریا پر ڈرون حملہ کیا گیا، الجابر بیس میں فوجی دستوں کی رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اس کے علاوہ کویت کے مغربی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ دوحہ کو ڈورن حملوں کا نشانہ بنایا، حملوں میں اسلحہ گوداموں اور امریکی افواج کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکا کی مسلسل جارحیت کے جواب میں کی گئی، دشمن کی کسی بھی نئی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح دشمن کو سزا دینے کی کارروائی بدستور جاری ہے، یہ خطہ امریکی جارحیت پسند افواج کیلئے نہیں ہے، مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے امریکی فوج کو خطہ چھوڑ دینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں