تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہم باتوں پر نہیں عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں’ آزاد جموں و کشمیر میں جب بھی میاں محمد نواز شریف کی حکومت آئی ہے عوامی خدمت کے منصوبوں کے جال بچھائے گئے’ ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر سینہ چوڑا کر کے ووٹ مانگ رہے ہیں اور انشاء اللہ فتح مبین میاں محمد نواز شریف کے شیروں کی ہو گی’ ان خیالات کا اظہار ضلع صدر مسلم لیگ (ن) کشمیری برادری و صدر آزاد کشمیر اتحاد گروپ چوہدری بہادر علی کی جانب سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواران برائے ایم ایل ایز کرنل (ر) وقار احمد نور’ سید شوکت علی شاہ’ ناصر حسین ڈار’ چوہدری طارق فاروق اور چوہدری عبدالرزاق کی حمایت منعقدہ تقریب سے امیدوار برائے ایم ایل اے سید شوکت علی شاہ نے کیا’ تقریب میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم انصاری’ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ’ سٹی صدر شیخ اعجاز احمد’ میاں طاہر جمیل ایم پی اے کے صاحبزادے میاں آفاق احمد طاہر’ صدر سٹی یوتھ ونگ عاطف کسانہ’ عمر اسرار منے خان’ ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان کے بھائی خواجہ لقمان’ کوارڈی نیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث’ علامہ حفیظ الرحمن قاسمی’ حاجی خورشید’ حاجی مصطفی’ اکبر انصاری’ ملک اعجاز احمد’ آصف کمبوہ’ شیخ خالد لاڈا’ ظہیر احمد’ طارق جٹ’ ملک فلامت کے علاوہ فیصل آباد میں کشمیری کمیونٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ سید شوکت علی شاہ نے کہا کہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات اور 2 اگست کو مہاجرین کی سیٹوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں’ میری فیصل آباد کی مسلم لیگی قیادت سے اپیل ہے کہ فیصل آباد میں کشمیری کمیونٹی کے لگ بھگ 300 ووٹ ہیں’ وہ ووٹ اپنی نگرانی میں پول کروائیں اور 2 اگست کو ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن ایم سی کوتوالی روڈ فیصل آباد لانے کیلئے سواری کا انتظام کریں’ اس موقع پر ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی محمد اکرم انصاری’ سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ سابق ڈپٹی میئر محمد امین بٹ’ سٹی صدر شیخ اعجاز احمد و دیگر قائدین نے سید شوکت علی شاہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ الیکشن آپ کا نہیں ہمارا الیکشن ہے’ انشاء اللہ 2 اگست کو فتح آپ کی ہو گی’ میاں نواز شریف کی ہو گی’ انہوں نے کہا کہ چوہدری بہادر علی فیصل آباد میں کشمیری کمیونٹی کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں’ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھی ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے اور جس امیدوار کی ان کے گروپ نے حمایت کی ہے وہی جیتا ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان چوہدری بہادرعلی نے کہا کہ ہماری نیت ٹھیک ہے’ میں نے ہمیشہ کشمیری کمیونٹی کے مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے’ جس کا صلہ الیکشن میں لوگ مجھے دیتے ہیں’ میں فیصل آباد کی کشمیری کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو میری ایک کال پر اکٹھے ہو جاتے ہیں اور میرے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے’ ہم نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے عزائم کو خاک میں ملانا ہے اس لئے 2 اگست کو اپنی مدد آپ کے تحت پولنگ اسٹیشن ایم سی کوتوالی روڈ پہنچیں اور اپنا ووٹ میاں محمد نواز شریف کے امیدواروں کے حق میں کاسٹ کریں’ تقریب سے میاں طاہر جمیل ایم پی اے کے صاحبزادے میاں آفاق احمد طاہر’ صدر سٹی یوتھ ونگ عاطف کسانہ’ عمر اسرار منے خان’ ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان کے بھائی خواجہ لقمان’ کوارڈی نیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث’ علامہ حفیظ الرحمن قاسمی’ حاجی خورشید’ حاجی مصطفی’ اکبر انصاری’ ملک اعجاز احمد’ آصف کمبوہ’ شیخ خالد لاڈا’ ظہیر احمد’ طارق جٹ’ ملک فلامت نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں