جڑانوالہ(نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر محمد طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر چوہدری ایم این اے این اے 96نے حیدر گارڈ ن میں سرپرست انجمن تاجران رجسٹرڈ جڑانوالہ حاجی چوہدری ظہیر احمد کی رہائش گاہ پر امد و میٹنگ کے دوران حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق تاجر لیڈر شپ اور معززین علاقہ کو اپنے آئندہ لائحہ عمل کے متعلق بھی آگاہ کیا اور جاری ترقیاتی کامو ں کے متعلق مکمل تجاویز طلب کی اور مشاورت کی، میٹنگ میں چیئرمین حاجی شیخ محمد اشرف مونگا،صدر چوہدری مسعود،سینیئر نائب صدر حاجی مرزا ارشد نائب صدر حاجی چوہدری عمران طاہر حاجی رانا محمد اکبر،جنرل سیکرٹری شیخ محمد افضل، ڈاکٹر کامران پراچہ ملک محمد آصف شیخ مصطفین اشرف مونگا مرزا احم،چوہدری نعیم اختر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما فہیم ارشد چوہدری بھی شامل تھے میٹنگ میں مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے سینیٹر محمد طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کی طرف سے حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی گئی،بلال بدر چوہدری کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ملکی سلامتی استحکام تعمیر و ترقی خوشحالی میں تاجر برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے تاجر ہمارے بازو ہیں اور حکومت تاجر برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے تاجر برادری کی مشاورت سے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو پاپہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔




