سید عطا اللہ شاہ بخاری قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ جڑانوالہ کے جنرل سیکرٹری سید عبداللہ شاہ کے والدِ محترم سید عطا اللہ شاہ بخاری کی نمازِ جنازہ ادا کر نے کی بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ (اِنا لِلہِ واِنا ِلیہِ راجِعون)نمازِ جنازہ میں چوہدری احسن تارڈ جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع فیصل آباد، ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث عبدالرشید حجازی سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی،علما کرام،شیخ الحدیث اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ ممتاز عالم دین ، بقیتہ السلف حضرت مولانا سید عطا اللہ شاہ بخاری آف بڈھا چک نمبر 102 کھرڑیانوالہ کو اہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم انتہائی شریف طبع و بلند پایہ عالم دین تھے ۔کہ مرحوم کی دینی و علمی اور ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ساری زندگی دعوت وتبلیغ اور انسانیت کی خیر و بھلائی کے کاموں میں مصروف رہے ، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار کے غم میں برابر کی شریک اور دعا گو ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بشری خطاؤں سے درگزر کرتے ہوئے ان کے جنت الفردوس میں درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں