فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا وزٹ’ مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ صفائی ستھرائی مشینری کے فعال رکھنے اور میڈیسن’ طبی سہولیات کی فراہمی پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے گزشتہ روز اے ڈی سی جنرل انور کانجو اے ڈی سی سی جی ڈویلپمنٹ نوید اور دیگر کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کا وزٹ کرتے ہوئے ایمرجنسی بلاک’ مختلف وارڈز’ سرجیکل بلاک میں زیرعلاج مریض بچوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو سراہا۔ گرمی کے موسم میں پینے والے شفاف پانی کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال عامر نوید نے ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کو چلڈرن ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں کے علاج معالجہ اور بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق اور ان کی ٹیم کافی دیر تک چلڈرن ہسپتال میں موجود رہی۔ صفائی ستھرائی’ ادویات فراہمی’ طبی مشینری کے فنکشنل ہونے مریضوں کے علاج معالجہ پر ایم ایس اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔




