ڈویژنل کمشنر شہریوں کو تیز رفتار ریلیف فراہمی کیلئے متحرک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ بارش کے فوری بعد فیلڈ میں سرگرم ہوگئے۔وہ ملت چوک،اقبال سٹیڈیم ، اکبرآبادچوک’ ستارہ ٹاور چوک، سوساں روڈ، فیضان مدینہ چوک ودیگر پونڈنگ پوائنٹس پر گئے اورنشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی تیز رفتار نکاس کیلئے متعین مشینری کو چیک اور اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کیبھرپور اقدامات کی بدولت اکبرآباد چوک میں بارش تھمنے کے فوری بعد 20منٹ میں پانی کی 90فیصد سے زائد نکاسی مکمل ہوئی۔کمشنر فیصل آباد نے سڑک کے دونوں اطراف مشینری متعین کرائی اور نگرانی بھی کرتے رہے۔انہوں نے ملت چوک پر واسا کو بھاری مشینری لگاکر پانی کی نکاسی کی ہدایت کی جبکہ اقبال سٹیڈیم،ریاض شاہد چوک میں واسا کی طرف سے جاری اقدامات کو چیک کیا۔انہوں نے بتایا کہ بارش رکنے کے بعد 2گھنٹے کے اندر شہر کے 38نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی کا کام مکمل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران تمام انتظامی مشینری فیلڈ میں موجود رہے گی اورشہریوں کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں