فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،فیصل آباد بائی پاس تا موٹروے M-3 تاندلیانوالہ انٹرچینج تک ستیانہ روڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ، تقریباً ً26 کلومیٹر طویل سنگل سڑک کو جدید ڈوئل کیرج وے میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام جاری۔ موٹروے M-3کے تاندلیانوالہ انٹرچینج کے ساتھ ساتھ ایک نیا رابطہ انٹرچینج بھی تعمیر کیا جائیگا، سڑک دوریہ ہونے سے فیصل آباد، ستیانہ اور تاندلیانوالہ کاموٹروے M-3 سے بہتر رابطہ ہو جا ئیگا، صنعتی اور زرعی ٹریفک کے لیے تیز، محفوظ اور موثر سفری سہولیات میسر آئیں گی، فیصل آباد شہر کے اندر ہیوی ٹریفک کے دبا ؤمیں نمایاں کمی آئیگی، سفر کے وقت میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری ہو گی ، علاقائی تجارت، صنعت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ، یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد فیصل آباد اور گردونواح کے لیے ایک اہم سفری اور تجارتی راہداری ثابت ہوگا۔




