PTIرہنمائوں کو گرفتار نہ کرنیکا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف26نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر مقدمات میں دائر 230سے زائد عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنمائوں کو 29اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر ،سنگجانی جلسہ ،سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ودیگر مقدمات کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر ،رئوف حسن، عبدالقیوم نیازی اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ رہنمائوں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف تھانہ ترنول، رمنا ،آبپارہ، سیکریٹرٹ اوردیگر میں مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں