2 سے5برس کے بچوں کے لیے بائیک متعارف

ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی ٹیسلا نے2سے 5برس کی عمر کے بچوں کیلئے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے۔ٹیسلا نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے بیلنس بائیک ہلکے وزن کے میگنیشیم فریم، ایڈجسٹ ہونے والی نشست اور جدید طرز کے ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔اس کے سائیڈ پر ٹیسلا کا لفظی نشان اور سامنے T لوگو موجود ہے، یہ 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس بائیک کی قیمت 225 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ ہے۔یہ بائیک بغیر پیڈل، موٹر اور بریک کے تیار کی گئی ہے، یعنی بچے اسے اپنے پیروں کی مدد سے چلاتے ہیں۔ قیمت زیادہ ہونے کے باوجود بائیک فروخت کے فورا بعد آٹ آف اسٹاک ہو گئی، مارکیٹ میں زیادہ تر بیلنس بائیکس تقریبا 100 ڈالر میں دستیاب ہیں۔کمپنی کے مطابق بائیک کی نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈرز شروع کیے جائیں گے۔ بیلنس بائیک کی اونچائی کے مطابق بچوں کی ٹانگ کی کم از کم مطلوبہ لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) اور تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن کی حد 66.1 پائونڈ (30 کلوگرام) ہونی چاہیے، جب کہ اس کی زیادہ سے زیادہ قابلِ برداشت وزن کی حد 77.1 پائونڈ (35کلوگرام) ہے۔بیلنس بائیک اسمبل کرنے کے لیے درکار اوزار بھی اس کے ساتھ شامل ہیں، جب کہ بچوں کی بیلنس بائیک کا دستی کتابچہ بھی دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں