سڑک عبور کرتے کمسن بہن بھائی کو تیز رفتار کار نے کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ سمندری روڈ پر سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے کم سن بہن بھائی کو کچل دیا’ حادثہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا’ نعشیں گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا’ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 279 رب کے رہائشی نذر خان کا 5سالہ بیٹا یٰسین’ 6سالہ بیٹی نازیہ سبزی منڈی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو دونوں کم سن بہن بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، نعشیں گھر پہنچنے پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی، پولیس نے کار تحویل میں لیکر حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں