ٹھیکریوالہ پولیس کی بڑی کارروائی،اڑھائی کلو ہیروئن برآمد،2ملزمان گرفتار اچ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس کی بڑی کارروائی،اڑھائی کلو ہیروئن برآمد، دو ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوا لہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو ہیروئن برآمد کرکے دو منشیا ت فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ طاہر شبیر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم اکرم عرف شبلی ولد محمد رشید قوم آرائیں سکنہ 89رتن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1250گرام ہیروئن برآمد کی، جبکہ دوسرے ملزم عبدالرئوف ولد محمد یعقوب قوم آرائیںسکنہ 90ج ب تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی 1250گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ دورانِ تفتیش ملزمان کے دیگر سہولت کاروں اور منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کا عمل جاری ہے۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے فیصل آباد پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں