چہلم امام حسین علیہ السلام قدیمی مجلس عزا یکم اگست کو ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیدالشہدائ، امام عالی مقام’ سیدنا امام حسین علیہ السلام کے چہلم شریف کے سلسلہ میں سالانہ قدیمی مجلس عزا بروز ہفتہ، 17صفرالمظفر یکم اگست کو بمقام چک نمبر 72 گ ب تحصیل جڑانوالہ’ ضلع فیصل آباد میں انعقاد پذیر ہو گی۔ اس موقع پر پنجاب بھر کی ماتمی سنگین شرکت کرینگی جبکہ نامور علماء کرام اور ذاکرین عظام کے خصوصی خطابات ہونگے۔ اﷲ بخش ہاشمی اور وسیم عباس ہاشمی نے تمام مومنین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیدالشہدائ، امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام کے چہلم شریف کے سلسلہ میں منعقدہ سالانہ قدیمی مجلس عزاء میں شرکت فرما کر فیوض وبرکات حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں