چوروں اور ڈاکوؤں نے”ات ”مچا دی،آج پھر51وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ات مچا دی، آج پھر مزید 51وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے، جبکہ اوباش نوجوان نے میٹرک کی طالبہ کو بے آبرو کر دیا، 5خواتین اور کم سن بچہ کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ آبادی پیر حاکم دین کے حسین کی بھانجی میٹرک کی طالبہ(الف) کو اوباش ملزم طلحہ لڑکی کی ویڈیو بنا کر 6ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا، جھنگ بازار کے علاقہ سیف آباد کے عباس کی پھوپھی (ح) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، مدینہ ٹائون کے علاقہ کوہ نور فلیٹ کے دلاور کی بیٹی (س)، ڈی ٹائپ کالونی کے غلام مرتضیٰ کی اہلیہ (گ) کو ملزم بابر علی، صدر کے علاقہ 225ر۔ب کے بشارت کی اہلیہ (ر) کو ملزم شاہد، کُر کے علاقہ 592گ ب کے علی کی بیٹی (ع) کو ملزم عبداللہ وغیرہ نے اغواء کر لیا، سمندری کے علاقہ 471گ ب کے شہزاد علی کا 13سالہ بیٹا ابرار گھر سے سودا سلف لینے نکلا، واپس نہ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ پریس مارکیٹ کے محمد وسیم پریس سے ملازم محمد سلمان لاکھوں کا سامان لے اڑا، غلام محمد آباد کے محبوب حسین کی دکان سے66ہزار کی بجلی کی تاریں چوری، 217گ ب کے آصف سے 18ہزار وفون، 219ر۔ب کے سرور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، سعد بیلہ کے وقاص سے24ہزار و فون، کینال پارک کے بہزاد کے گھر کا صفایا کردیا گیا، عثمان ٹائون کے قریب عباس کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، سرگودھا روڈ پر بلال سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، چونا بھٹیاں چوک کے قریب صفدر سے نقدی و فون چھین لیا، سمال اسٹیٹ میں سعید کے یونٹ سے ٹرانسفارمر چوری، 120ج ب کے قریب ندیم کی دکان سے کپڑا، 121ج ب کے قریب اعظم کے ٹرک سے بیٹری چوری، ڈائیووروڈ پر عبدالحفیظ سے 22ہزار و فون چھین لیا،نشاط آباد کے قریب انعام سے موٹرسائیکل نقدی و فون چھین لیا، 17ج ب کے آصف کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، ٹاٹا بازار کے حافظ عدیل کی دکان سے25لاکھ کے سوٹ چوری، نواز شریف پارک کے باہر محمد ارشد سے نقدی و فون، ستارہ کالونی کے اویس سے3لاکھ چھین لیے،209ر۔ب کے محمد علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیے، فتح پور کے منیر کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، 238ر۔ب کے احسان کی حویلی سے مویشی چوری،245ر۔ب کے شہزاد سے نقدی و فون، 263ر۔ب کے صغیر کے گھر سے سامان چوری،127گ ب کے ابو بکر کے نجی سکول سے سولر سسٹم چوری،353گ ب کے سعید سے30ہزار و فون چھین لیا،123گ ب کے عبدالرزاق کی حویلی سے مویشی چوری،171گ ب کے طارق کے گھر سے2بکرے چوری، لنڈیانوالہ کے سیف علی کے ڈیرہ سے سامان چوری،630گ ب کے شفیق سے سوا لاکھ چھین لیے، جھمرہ روڈ پر وسیم عباس سے موٹر سائیکل چھین لیا،76گ ب کے انور کے ڈیرہ سے مویشی چوری،611گ ب کے کاظم کے ڈیرہ سے سامان چوری،452گ ب کے رمضان کے گھر سے ساڑھے17لاکھ کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان چوری،421گ ب کے آصف کے گھر سے مویشی چوری،544گ ب کے طیب سے36ہزار و فون،397گ ب کے فہیم سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیے، 196گ ب کے ارشد کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری،46گ ب کے آصف رسول سے 10ہزار، 220گ ب کے علی اکبر کے فارم سے قیمتی سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مدینہ پارک سے عدیل، کوہ نور پلازہ سے ارسلان،26ج ب کے فاروق، فاروق آباد کے عثمان، خالد آباد سے جاوید خان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں