فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں مبینہ طور پر پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے چچا کے ہاتھوں 3 سالہ بھتیجی زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 225 رب کا رہائشی حسن گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک ہاتھ ٹیکر پر آنے سے گولی چل گئی تو گولی سامنے کھیلتے ہوئے 3سالہ ازل فاطمہ کے سر میں لگ گئی اور وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑی اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور ملزم حسن کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔




