FIAکاچھاپہ،سادہ لوح شہریوں کولوٹنے والا جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے غیر قانونی ٹریول ایجنٹس اور انسانی اسمگلروں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی عمل میں لائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایف آئی اے کی ریڈنگ ٹیم، جس کی قیادت سب انسپکٹرانویسٹی گیشن آفیسر محمد عثمان اسلم سندھو نے کی، جبکہ ٹیم میں سب انسپکٹر عبد الرحمن، سب انسپکٹر محمد امتیاز نیازی اور ہیڈ کانسٹیبل وسیم نعیم شامل تھے، نے M/S غرناطہ فیوچر کنسلٹنٹ، نزد عمر حیات محل، محلہ رکھتی، ضلع چنیوٹ میں چھاپہ مارا چھاپے کے دوران ملزمان کو بغیر کسی لائسنس اور قانونی اجازت کے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلاتے ہوئے پایا گیا، جو سادہ لوح شہریوں سے دبئی اور سعودی عرب بھجوانے کے جھوٹے وعدوں پر پاسپورٹس اور بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔کارروائی کے دوران موقع سے درج ذیل قابلِ اعتراض مواد برآمد کیا گیاپاکستانی پاسپورٹس: 19 عدد،حج پاسپورٹس3 عددااصل شناختی کارڈز (NIC): 14 عدد،اصل قومی شناختی کارڈز (CNIC): 3 عدد،مختلف بینکوں کی چیک بکس: 4 عدد ربڑ سٹیمپس: 6 عددکاروباری ریکارڈ / کھاتہ جات: 3 عددموبائل فونز: 3 عدد بینک ڈپازٹ سلپس: متعددتمام برآمد شدہ مواد کو ضابطہ کے مطابق تحویل میں لے لیا گیااس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 389/2026 بجرم دفعہ 6 پاسپورٹ ایکٹ 1974 درج کر کے درج ذیل ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی:ہنزلہ طارق ولد محمد طارق، سکنہ محلہ راج ولی، ضلع چنیوٹ ،محمد طارق ولد محمد گلزار، سکنہ محلہ راج ولی، ضلع چنیوٹ (مالک M/S غرناطہ فیوچر کنسلٹنٹ)ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مختلف افراد سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹس اور رقوم وصول کرتے رہے ہیں اور دیگر ٹریول ایجنسیوں/کنسلٹنسیز کے ساتھ بھی روابط رکھتے ہیں۔ دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک میں شامل افراد کی نشاندہی تفتیش کے دوران کی جا رہی ہے، ملزم ہنزلہ طارق کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے مزید ارکان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں