BISP’مستحق خواتین کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنیوالا ریٹیلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقوم سے ہزاروں روپے کی کٹوتی کرنے والے ریٹیلر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بی آئی ایس پی کے انچارج آصف کو مختلف خواتین نازیہ بی بی’ رضیہ بی بی وغیرہ نے شکایات کی تھی کہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں ریٹیلر ذیشان امدادی رقوم آنے پر ان سے 14ہزار 5سو روپے کی رقم کٹوتی کرتا ہے، جس پر انچارج پی آئی ایس بی کے انچارج نے موقع پر جا کر تحقیقات کیں تو ریٹیلر ذیشان قصور وار پایا گیا۔ اسکو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ ساہیانوالہ پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں