اندھا قتل ٹریس،مال چوری کے تنازعہ پر ساتھی کو قتل کرنیوالے2چور گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ رضوان جاوید نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا’ چوری کے مال کے حصہ میں تنازعہ پر چوردوستوں نے دوست کو قتل کر کے نعش گلستان کالونی قبا پارک میں پھینک دی تھی۔ تفصیل کے مطابق 21 جون 2026ء کو تھانہ سرگودھا روڈ کو اطلاع ملی تھی کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلستان کالونی کے قبا پارک میں 35سالہ شخص کی نعش پڑی ہے، جس پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا تو اس کے جسم سر اور چہرے پر زخم کے نشانات تھے، جس پر مقتول کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی تو پولیس نے مقتول کے لواحقین کی اطلاع پر اس کے دوستوں شاہد اور ذیشان کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا، پکڑے جانیوالے ملزمان شاہد اور ذیشان نے بتایا کہ ان کا چوری کے مال میں حصہ ڈالنے پر علی رضا سے جھگڑا ہوا تھا تو انہوں نے تیز دھار آلے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار کر نعش پارک میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ سی پی او تنویر حسین نے ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ رضوان جاوید اور ان کی ٹیم کو اندھا قتل ٹریس کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قاتل کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں