پاکستان،ویسٹ انڈیز کاپہلاٹیسٹ میچ آج

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بطور ٹیم ہم ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے تیار ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ سیریز کیلئے دو ماہ سے تیاری کر رہے ہیں، تیاری کافی اچھی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں اور فٹنس پر کافی محنت کی ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھے رزلٹ دیں۔ ہم دو ماہ سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے سیریز کی تیاری کر رہے ہیں ، دوبارہ کپتانی ملنے پرمیرامورال ہائی ہوگیاہے، کوشش ہے ہوگی مزید اچھے فیصلے کئے جائے جو پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوں۔سنئیر جونئیر کو کومبینش بہت اچھا بنا ہے عبداللہ فضل کے لیے مایوسی ہے ایک اچھا پلیئر ہے اور پریکٹس میں وہ انجرڈ ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں