سائبر فراڈ سے کیسے بچیں؟

کیلفیورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اکائونٹ عام طور پر ہیکرز کے لیے آسان ہدف شمار کیا جاتا ہے سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کیلیے صارف کو چند احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کرنی چاہئیں۔مندرجہ ذیل سطور میں صارفین کو ان کے واٹس ایپ اکائونٹ کو محفوظ بنانے اور ہیکرز کے حملے سے بچا سے متعلق آسان طریقے بیان کیے جارہے ہیں۔سائبر کرائم میں ملوث عناصر مسلسل لوگوں کے واٹس ایپ اکائونٹس ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا اپنے واٹس ایپ اکائونٹ کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ایک آگاہی مہم میں بتایا ہے کہ اپنا واٹس ایپ اکائونٹ سائبر فراڈ سے محفوظ رکھیں۔صرف چند آسان حفاظتی اقدامات کے ذریعے آپ اپنا واٹس ایپ اکائونٹ ہیکنگ اور مالی فراڈ سے محفوظ کرسکتے ہیں، آپ کی ایک چھوٹی سی احتیاط آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی سیکیورٹی نوٹیفکیشن فیچر کو آن کریں۔ واٹس ایپ کھولیں، سیٹنگ میں جائیں، پھر اکائونٹس اور اس کے بعد سیکیورٹی نوٹیفکیشن پر جا کر شو سیکیورٹی نوٹیفکیشن کو فعال کریں۔اس فیچر کی مدد سے اگر آپ کے واٹس ایپ اکائونٹ کی سیکیورٹی سے متعلق کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کو فوری اطلاع مل جائے گی۔اپنے واٹس ایپ اکائونٹ کے ساتھ ایک محفوظ ای میل ایڈریس ضرور منسلک کریں تاکہ ضرورت پڑنے پر اکائونٹ کی بازیابی آسان ہوسکے۔اس کے علاوہ ٹو اسٹیپ نوٹیفکیشن بھی لازمی فعال کریں، یہ حفاظتی فیچر آپ کے واٹس ایپ اکائونٹ کو ہیکرز اور سائبر مجرموں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آن لائن کی دنیا میں معمولی سی احتیاط آپ کے ذاتی ڈیٹا اور ڈیجیٹل زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے اور معمولی سی غفلت آپ کو کسی بڑی پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں